۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جت الاسلام ناصر سعیدی پناه روز گذشته با حضور در مدرسه علمیه حضرت زهرا(س) احمدآباد،

حوزه/ حجت الاسلام ناصر سعیدی نے ایام فاطمیہ کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ولایت مداری میں حضرت زہرا (س) کے اقدامات ہر مسلمان کیلئے بہترین نمونہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استادِ حوزہ علمیہ حجت الاسلام ناصر سعیدی پناه نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب میں،احادیث کی رو سے حضرت زہرا (س) کے منفرد مقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) کے وجود مبارک امیر المومنین (ع) کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث اور غاصبوں کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ایک مددگار تھیں اور اس خاتون کے فقدان سے حضرت علی (ع) کو مایوسی ہوئی، کیونکہ حضرت زہرا (س) علی (ع) کی اصل ستون اور ولایت کی حامی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے تاریخ کو یہ باور کرایا کہ وہ اپنے تمام مال قربان کرنے اور ولایت کے دفاع کیلئے آنے والی نسلوں کیلئے راستہ ہموار کیا، آنحضرت نے ولایت کی راہ میں اپنے محسن کو قربان کر دیا۔ اس بنا پر ولایت مداری میں اس عظیم المرتبت خاتون کے اقدامات ہر مسلمان کیلئے بہترین نمونہ ہیں۔

حجۃ الاسلام سعیدی پناہ نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: "انما فاطمة بضعة منّی یؤذینی ما اذاها و یغضبنی ما اغضبها"، فاطمہ (س) جسمانی اور روحانی طور پر پیغمبر اکرم (ص) کا ٹکڑا ہیں اور باپ اور فرزند کی محبت کبھی بھی اس طرح نہیں ہو سکتی اور یہ خدا کی مرضی میں اس عظیم خاتون کے فنا ہونے کی علامت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .